سٹاک ایکسچینج میں 228 پوائنٹس اضافہ، روپے کی قدر کم، سونا مزید مہنگا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 228 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی جبکہ سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں حصص کے خریداروں کا پلڑا بھاری رہا۔

اختتام پر مارکیٹ 228 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 46 ہزار 625 پوائںٹس کی سطح پر آگیا۔

آج انڈیکس میں ہونے والے اضافے کے سبب حصص کی مالیت 35 ارب روپے سے زائد بڑٰھ گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق فرنٹیرمارکیٹ میں شمولیت سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقع ہے۔

آج روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے اضافے سے 167 روپے 66 پیسے بند جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اضافے 168 روپے 50 پسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب سونے آج عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھنے کے سبب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں