راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ لیوگی دے مایو نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغانستان کے لئے انسانی امداد میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔اٹلی کے وزیر خارجہ نے افغان صورتحال بشمول کامیاب انخلاء آپریشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی استحکام کے لئے کوششیں اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- سیاسی صورتحال: مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
- سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں: مریم اورنگزیب
- سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کا پارلیمانی ریکارڈ حاصل کرلیا
- روپے کی قدر میں بہتری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی
- کیا آئین شہریوں کی کالز ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ عدالت نے جواب طلب کرلیا