جمیکا: پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو پازیٹو آیا۔ انہوں نے ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد جمیکا میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق 10 روز کیلئے خود کو قرنطینہ کیا ہے، وہ قومی ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ مصباح الحق کے علاوہ سکواڈ کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویسٹ انڈین حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ مصباح الحق کی تیمار داری کیلئے خصوصی میڈیکل سپیشلسٹ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد