ممبئی: سنگھم اور وانٹیڈ‘ جیسی شاہکار فلموں میں جلوہ گر ہونے والے بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے اپنی اہلیہ پونی ورما سے دوسری شادی کر لی ہے، شادی کی تقریب میں ان کے بچوں نے بھی شرکت کی۔خیال رہے کہ پرکاش راج اور پونی ورما کے درمیان گیارہ سال قبل شادی ہوئی تھی۔ اس رشتے کو 11 سال پورے ہونے پر اداکار نے انوکھے انداز میں اس کا جشن منایا ہے۔پرکاش راج نے اس موقع کی تصاویر سوشل شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ پونی ورما سے ایک بار پھر سے شادی کی ہے کیونکہ یہ ان کے بیٹے کی خواہش تھی۔ ان تصاویر میں پرکاش راج اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ پرکاش راج اور پونی ایک فلم سیٹ پر ملے تھے، جہاں پونی ان کے ایک گانے کو کوریوگراف کر رہی تھیں۔ پرکاش راج اپنی پہلی بیوی للتا کماری سے 2009ء میں الگ ہوئے تھے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری