اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان آج اقوام عالم میں سر اٹھا کر کھڑا ہوسکتا ہے، عوام کی فلاح اور خوشحالی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہمیں ایمان، اتحاد، تنظیم کی قومی اقدار کو سر بلند رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے، ہم نے متحد، پر امن اور پر عزم قوم کی حیثیت سے تاریخ کے سفر میں کٹھن چیلنجز عبور کئے ہیں، اندرون ملک درپیش مسائل، خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم عزم صمیم سے رکاوٹوں پر قابو پالیں گے، مضبوط قوم کے طور پر ابھریں گے، معیشت کی بحالی، کورونا سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ بارے پالیسیوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی، اس موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیری انتہائی نامساعد حالات میں اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے مغربی سرحدوں پر بڑی قربانیاں اور اس کی بھاری قیمت چکائی، ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کے تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے افغان تنازعہ کے مذاکرات سے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے معاشی و سماجی ایجنڈے کی پیروی کیلئے ہم اندرون اور بیرون امن چاہتے ہیں، ہماری حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی ہیں، پاکستان کو قابل فخر، خوشحال اور پر امن ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان
- ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
- آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟