جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ، قومی کھلاڑی محفوظ

لاہور: ویسٹ انڈیز میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے، کرکٹ بورڈ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قومی کھلاڑی محفوظ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شکر ہے ہماری ٹیم سمیت تمام افراد محفوظ ہیں، جمیکا میں صبح کے وقت زلزلہ آیا۔ٹویٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے دن کا کھیل اپنے وقت کے مطابق کھیلا جائے گا۔ امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ہیٹی میں سات سے 7.2 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس کا مرکز ہیٹی کا مغربی جزیرہ نما علاقہ ہے۔ حکام کی جانب سے آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے اور شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں