ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہمیں دلاسہ دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ صرف ٹریلر ہے۔ کورونا کی وجہ سے محدود جلسہ کا انتظام کیا گیا۔

عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست شخصیات کے اردگرد رہی۔ ہم نے مسلم لیگ (ن) کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اب کوئی قد آور شخصیت نہیں رہی۔ پیپلز پارٹی نے اپنی قابلیت سے آج بلوچستان میں پوزیشن بنائی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بھی باقاعدہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہمیں عزت دینے کا وعدہ کیا، مگر اسے ہورا عزت نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہماری بے عزتی کی، ان سے وفا کی توقع نہیں، ہم نے انھیں بار بار موقع دے کر مضبوط کرنے کی کوششیں کی لیکن ان کی فطرت میں ہی وفا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں