اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے مل کراسد طور کے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ آج رات ایک روزہ دورے پر کویت جارہا ہوں، 2010-11ء سے رکے ہوئے فیملی ویزوں کے اجراء کا معاہدہ ہوگا، کوشش ہوگی مزدوروں کے لیے بھی کوئی معاہدہ کرسکوں۔
کویت کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونے سے قبل صحافی اسد طور پر حملے میں ملوث ملزمان کے حوالے سے اہم بیان۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسد طور کے مسئلے میں بعض لوگ ہماری حساس ترین ایجنسیوں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں، آج ایک اہم فوٹیج ملی ہے جس کے ذریعے ہم ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے مل کراسد طور کے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔