بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ بات کرنے سے نہ کترائے: اے ایس دولت

نئی دہلی: بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مودی سرکار مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات چیت کرے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ بات کرنے سے نہ کترائے۔
انہوں نے کہا کہ مودی عمران خان کو 23 مارچ کی مبارکباد دے سکتا ہے تو کشمیر پر بات کی پیشکش بھی کرسکتا ہے، پاکستان کی جانب سے کشمیر کو بنیادی مسئلہ قرار دینے سے بھارت کو مسئلہ نہیں ہوناچاہئے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جو دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، تعلقات میں بحالی کے لیے 25 فروری 2021ء کو دونوں ممالک کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں