لاہور:مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، ان کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب ڈاکٹروں نے کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا تھا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق ان کی سیاسی سرگرمیاں طبیعت ٹھیک ہونے تک منسوخ رہیں گی۔ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے ، ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ لیگی ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن کی طبیعت بھی ناساز ہے، ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن دو دن سے بخار میں مبتلا ہیں جبکہ مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتوں کے قائدین صاحب فراش ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کی سیاست پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد سے پی ڈی ایم میں شدید اختلافات دکھائی دے رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں مریم نواز کھل کر پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی کرتی دکھائی دیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے رہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری