اسلام آباد: کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 158 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 468 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 10 ہزار 95، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 355، خیبر پختونخوا میں 83 ہزار 630، بلوچستان میں 19 ہزار 453، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 990، اسلام آباد میں 55 ہزار 56 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 245 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 21 ہزار 70 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 279 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 93 ہزار 282 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 842 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 158 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 190، سندھ میں 4 ہزار 487، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 274، اسلام آباد میں 557، بلوچستان میں 205، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 342 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- اٹلی: سات منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک، 12 زخمی
- صدر بائیڈن کے قرض سے متعلق بل پر دستخط، امریکا دیوالیہ ہونے سے بچ گیا
- عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کی شمولیت، ٹرمپ کومبارکباد دینا مہنگا پڑگیا
- مال بردار ٹرک دریائے نیلم میں جاگرا،4 افراد جاں بحق
- پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج