لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پیشی ملتوی ہونے پر پی ڈی ایم رہنماؤں سے اظہار تشکر کے لئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔پی ڈی ایم رہنماؤں نے مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لئے نیب آفس لاہور پہنچنا تھا۔ ناشتے میں شرکت کے لئے پی ڈی ایم جماعتوں کو دعوت دی گئی۔ ناشتے میں مسلم لیگ ن کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو آج کے روز طلب کیا تھا، تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اسے اب ملتوی کر دیا گیا۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات اور مفاد عامہ کے پیش نظر مریم نواز شریف کی پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف کی پیشی کی نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد