اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے درخواست پر کارروائی نہ کرنے کیلئے سیکرٹری خارجہ کو خط میں کہا ہے کہ وہ جب تک عدالت میں پیش نہیں ہوتے، انھیں مزید ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ہائیکورٹ کے مطابق اور نیب کے ریفرنسز میں بھی اعلان شدہ مفرور مجرم ہیں۔ انھیں صرف 8 ہفتے کی ضمانت ملی تھی، جس کی پنجاب حکومت نے توسیع نہیں کی تھی۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو سزا کی بقیہ مدت کوٹ لکھپت جیل میں گزارنی ہے، وہ سزا سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوئے۔ ان کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 کیس اور نیب میں ایک ریفرنس دائر ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف مطمئن نہیں کر سکے کہ ان کے پاسپورٹ کی مزید کیوں تجدید کی جائے۔ تاہم اگر وہ واپس آنا چاہیں تو ایمرجنسی ٹریول کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نواز شریف کو تحریری جواب دیں ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہو سکتی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری