کراچی: پی ایس ایل میں آج ایک میچ کھیلا جائےگا، روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرکٹ کا میلہ عروج پر ہے، پی ایس ایل 6 کا گیارہواں میچ، نمبر 2 کراچی کنگز اور تیسری پوزیشن پر جانے والی لاہور قلندرز کے درمیان ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، شام سات بجے میدان میں آئیں گی۔
لیگ میں ابھی تک کھیلے گئے دس کے دس میچز میں عجیب حسن اتفاق ہوا کہ ہر ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دینے والی سائیڈ کو فتح ہوئی ہے، اسی لیے آج کے ایم میچ میں بھی ٹاس ہی اہم ہو گا، میزبان ٹیم کو بابر اعظم اور شرجیل خان پر مان ہے تو قلندرز کو فخرزمان اور محمد حفیظ پر فخر ہے۔