اسلام آباد: اوگرا نے پٹرول 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل 19 روپے 61 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کر دی، فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ عوام پر پٹرول بم گرانے کیلئے اوگرا پھر متحرک، یکم مارچ سے پٹرول اورڈیزل مزید مہنگا کرنے کی سمری تیارکر لی۔ اوگرا نے پٹرول 20 روپے 7 پیسے مہنگا کرنے کی تجویزدی ہے جبکہ ڈیزل کے نرخوں میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ قیمت میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔اوگرا نے اضافے کی تجاویز 30 روپے فی لٹر لیوی کے مطابق دیں، پٹرول پر لیوی کی شرح 17 روپے فی لٹر تک ہے جس سے ٹیکس اہداف متاثر ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 15 فروری کو پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی تھی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری