قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر نے مانچسٹر کے سینئر صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست قونصلیٹ جنرل مانچسٹر میں منعقد کی.
اس موقع پر پاکستانی صحافیوں کی خدمات اور ذمہ داریوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی.
اس موقع پر پاکستانی صحافی برادری نے باہمی اتحاد کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی اور وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی اور سر بلندی کے لئے ان کے جذبے اور کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر تمام صحافیوں پر مشتمل صحافی برادری کا تھنک ٹینک قائم کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں محبوب الہی بٹ، غلام مصطفی مغل طلعت گوندل، عارف پندھیر اور علامہ عظیم جی نے اپنے خیالات میں کہا کہ تمام صحافی پاکستان کی عظمت اور
سر بلندی کے لیے ہر قسم کی علاقائیت، مذہبی اور مسلکی یا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کمیونٹی اور ملک کی فلاح و اصلاح کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروۓکار لانے میں کوشان رہتے ہیں۔
اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ وہ صحافیوں کا تھنک ٹینک قائم کرتے ہیں جو اوورسیز پاکستانیوں اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشاورت کا کردار ادا کرے گا۔
اس دوران کرونا وائرس کے باعث پیش آنے والے مسائل اور مشکلات پر بھی غور و خوص کیا گیا۔
وفات پانے والے صحافیوں ان کے ورثا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
قونصل جنرل طارق وزیر نے سینئر صحافی غلام مصطفی مغل کو ملکہ برطانیہ کے نمائندے کی طرف سے تعریفی خط ملنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔