دوسرا ٹی 20: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے ہوں گے

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج لاہور میں کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک، صفر کی برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، بولنگ میں عثمان قادر اور حارث رؤف نے کمال دکھایا۔ فہیم اشرف نے بھی بھرپور پرفارمنس دکھائی، یوں پاکستان کو پہلے ٹی 20 میں تین رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کی ٹیم میں آصف علی اور حسن علی کی واپسی کا امکان جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں