اعجاز احمد ورلڈ کپ کیلئے بہترین انڈر 19 ٹیم بنانے کیلئے پرعزم
لاہور: ہیڈکوچ انڈر 19کرکٹ ٹیم اعجاز احمد ورلڈکپ کیلئے بہترین ٹیم بنانے کیلئے پرعزم، کہتے ہیں ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈکپ میں مضبوط ٹیم اتاریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ لاہور میں جاری انڈر 19سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، محمد یوسف اور اعجاز احمد کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو گیم اوئیرنس کے حوالے سے مفید مشورے دئیے جارہے ہیں۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ماضی کے نامور کھلاڑیوں کو کوچنگ کی ذمہ داری سونپنا خوش آئند ہے ، ہم سب ملکر کھلاڑیوں کی سکلز پر کام کررہے ہیں،ورلڈ کپ میں ایک سال ہے ، ایک کیمپ اور لگے گا اس میں سے بھی لڑکے دیکھیں گے ۔
ہیڈکوچ کےمطابق قاسم اکرم، طاہرحسین، فہد منیر، عرفان نیازی اور منگل زئی اس مرتبہ بھی سلیکشن کیلئے دستیاب ہونگے ۔
Load/Hide Comments